وا شنگٹن دو دسمبر میں پاکستانی
سفارتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ اس
بارے میں باضابطہ اعلان سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کیا جائےگا۔
پہلے سے اعلان شدہ پروگرام کے مطابق وزیر
خارجہ کنڈولیزا رائس منگل کے روز برسلز میں نیٹو وزرائے
خارجہ کے ایک اجلاس میں شرکت کریں گی۔امریکی خبر رساں ادارے
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وزیر خارجہ کنڈولیزا رائس پاکستان
اور انڈیا کے تعلقات میں موجود تناؤ کو کم کرنے کے لیے دونوں
ملکوں کے وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہیں اور ان کے انڈیا کے
حکام سے ملاقاتوں میں یہ معاملہ سرفہرست رہے گا۔ گزشتہ روز
وائٹ ہاؤس کی ترجمان ڈانا پیرینو نے اعلان کیا تھا کہ
کنڈولیزا رائس بدھ کے روز انڈیا پہنچیں گی پیر کے روز وزیرِ
خارجہ کونڈولیزا رائس نے لندن میں برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ
ملی بینڈ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایک بیان میں انہوں نے
کہا کہ امریکہ ممبئی میں شدت پسند حملوں کی تحقیقات میں
پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کی امید کرتا ہے اور اس سمت
میں پاکستان کا ردِ عمل نئی جمہوری حکومت کے قوتِ ارادی کی
آزمائش کے مترادف ہوگا۔محترمہ رائس کا کہنا ہے کہ ہم
پاکستانی حکومت پر زور دے رہے ہیں ‘